Wednesday, 01 May 2024, 08:05:55 pm
ٹی ٹی پی کے دہشت گرد عوام کیلئے معاشی مسائل کا بھی باعث بن رہے ہیں
April 18, 2024

File Photo

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد فساد کا ایسا ذریعہ ہیں جو نہ صرف شدت پسند کاروائیوں میں ملوث ہیں بلکہ عوام کیلئے معاشی مسائل کا بھی باعث بن رہے ہیںخیبر پختون خواہ کے کئی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتہ خوری کی جا رہی ہے.

ٹی ٹی پی کے خوارج اکثر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے کانٹیکٹرز سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاوہ علاقے کے رئیس افراد، سیاست دانوں، سرکاری ملازمین اور صنعتکاروں سے بھی دھمکیوں کے ذریعے پیسے وصول کرتے ہیں

یہ خوارج ماضی میں کراچی میں رہائش پذیر معصوم قبائلی افراد کو بھی ڈرانے دھمکانے سے باز نہیں آئے اسلام کے نام پر کی جانے والی ان کاروائیوں اور ان کے مرتکب افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ خوارج اسلام کے نام پر ایک دھبہ ہیںان خوارج کا مقصد صرف فساد فی الارض ہے جس کی 1800 علما پیغام پاکستان کے فتوے کے ذریعے تصدیق کر چکے ہیں۔