Saturday, 27 April 2024, 02:50:03 am
گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں
July 13, 2022

ممتاز سندھی کلاسیکی گلوکارہ روبینہ قریشی آج کراچی میں انتقال کر گئیں۔

اُن کی عمر اکیاسی برس تھی۔ وہ گزشتہ دو سال سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں۔روبینہ قریشی کے پسماندگان ان کے شوہر ممتاز فلمسٹار مصطفی قریشی، فلمی اداکار بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔انہیں آج نمازِ عصر کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔