Sunday, 19 May 2024, 10:11:41 pm
مذہبی سیاحت کے حوالے سے ویزاپالیسی انتہائی آسان بنا دی گئی ہے،مسعود خان
May 08, 2024

 امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت  اور پاکستان کے عوام  سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں  ہمارے دروازے سکھ برادری کے لئے کھلے ہیں۔ پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقامات کی یاترا کے حوالے سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو بھرپور تعاون کی فراہمی کا سلسلہ  حسب روایت  جاری رہےگا۔

سفیر پاکستان نے یہ بات  امریکن پنجابی سوسائٹی  کے ایک وفد سے بات چیت کرتی ہوئے کہی۔

مسعود خان نے وفد کا سفارت خانے میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں اور اس حوالےسے ہم سکھ برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے حوالے سے ویزہ پالیسی مختلف عقائد کے پیروکاروں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے  انتہائی آسان بنا دی گئی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

امریکن پنجابی سوسائٹی  کے صدر گیری سکاّ نے کہا کہ  سوسائٹی کا 115 رکنی  وفد مذہبی مقامات کی یاترا کے لیے پاکستان  کا دورہ کر ے گا ۔

وفد اس دوران  لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور کرتارپور بھی  جائےگا۔

وفد میں شامل سکھ برادری کے  افراد نے اپنے سابقہ دوروں خصوصاً کرتاپور کی یاترا کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی دلوں کو موہ لیتی ہے۔