باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کا پچاس رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔جس میں مقامی تاجروں کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی مواصلات ہوا بازی تعمیرات کان کنی زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت اقتصادی شعبوں سے تعلق ر کھنے والی تقریبا تیس سعودی کمپنیاں سعودی عرب کے وفد میں شامل ہیں۔