Sunday, 19 May 2024, 04:55:04 am
پاکستان اورگیمبیا کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
May 06, 2024

پاکستان اور گیمبیا نے تجارت زراعت تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے بنجول میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور گیمبیا کے صدر اداما بارو کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران ہوا۔

اسحاق ڈار نے گیمبیا کے صدر کو سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلام مخالف پراپیگنڈے کی روک تھام کو اجاگر کرنے پرمبارکباد دی۔

انہوں نے پاکستان میں گیمبیا کے سفارتکاروں اور فوجی اہلکاروں کے لئے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی پیشکش بھی کی۔گیمبیا کے صدر نے سربراہ کانفرنس میں اعلیٰ سطح کی شرکت پر پاکستان کو سراہا۔