پاکستان اور ترکیہ نے خصوصاً معیشت ، تجارت اور دفاعی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔
یہ اتفا ق رائے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحق ڈار اور ترکیہ کے وزیرخارجہ حاکان فدان کے درمیان گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کی پندرہویں اسلامی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کیاگیا۔
انہوں نے ملاقات میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی دوطرفہ تعلقات اور مضبوط دوستی پرزوردیا ۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہارکیا ۔