Friday, 26 April 2024, 09:08:57 pm
دنیا بھرمیں رہائش کاعالمی دن منایا گیا
October 03, 2022

دنیابھرمیں رہائش کاعالمی دن آج(پیر) منایاگیا۔ جس کامقصد تیزی سے شہروں کی طرف آبادی کی منتقلی اورماحول اورانسانی غربت پراس کے اثرات کواجاگرکرناہے۔رواں برس دن کاموضوع ہے''فرق کوسمجھیں ،کوئی فرداورکوئی جگہ پیچھے نہ رہے''رہائش کاعالمی دن ہربرس اکتوبرکے پہلے سوموارکومنایاجاتاہے ۔ اقوام متحدہ کے تحت یہ دن منانے کامقصدقصبوں ا ورشہروں کی صورت حال کواجاگرکرناہے اورہرفردکے لئے مناسب رہائش کے بنیادی حق کو فروغ دیناہے۔