Saturday, 27 April 2024, 03:35:24 am
شندور پولو میلہ شروع ہوگیا
July 01, 2022

شندور پولو میلہ آج شندور کی خوبصورت وادی میں شروع ہوگیا جو تین دن جاری رہے گا۔

 خیبرپختونخوا کے محکمہ موسمیات کے سیکرٹری محمد طاہر اورکزئی نے میلے کا افتتاح کیا۔

 پہلے میچ میں Laspur چترال کی ٹیم نے Ghizar گلگت بلتستان کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں چودہ گول سے ہرا دیا۔

 پیرا گلائیڈنگ، کھانے پینے کے سٹال، موسیقی کے پروگرام اور روایتی رقص سمیت مختلف رنگارنگ پروگرام بھی میلے کا حصہ ہیں۔

 غیر ملکی اور ملک بھر سے مقامی سیاح میلہ دیکھنے وادی شندور پہنچ چکے ہیں۔

 ادھر غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی سہولت کےلئے خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے۔