کینیڈا کی ہائی کمشنر LESLIE SCANLON نے آج (جمعرات) کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے ماحول، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور صوبہ سندھ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔