Thursday, 28 March 2024, 08:28:40 pm
ڈی جی پی بی سی کی ثقافت،موسیقی کے فروغ و تحفظ میں ریڈیو پاکستان کےکردارکی تحسین
July 31, 2022

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل سہیل علی خان نےآرٹ، ثقافت اور موسیقی کے فروغ اور تحفظ میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان لاہور کے معروف پروگرام ’’سوہنی دھرتی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سٹیشن پر قائم کلاسیکل میوزک ریسرچ سیل کی بحالی اور تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ اسے ریفرنس سیکشن کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔