Saturday, 20 April 2024, 04:34:53 pm
ملک بھرمیں کوروناوائرس کے115نئے کیس رپورٹ
March 31, 2023

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے115 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح2اعشاریہ صفر آٹھ فیصد رہی جبکہ22مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ5520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔