Friday, 29 March 2024, 12:53:22 pm
امریکہ کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور
January 31, 2023

امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے خطے میں قیام امن کے دو ریاستی حل کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔بلنکن نے اسرائیل کے وزیر خارجہ ELI COHEN اور اسرائیل کے صدر ISAAC HERZAG سے بھی تبادلہ خیال کیا۔امریکہ کے وزیر خارجہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے دوران آج فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔