Thursday, 25 April 2024, 06:32:25 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانیت سوزمظالم پربھارت کاکڑااحتساب کرے:نعیم خان
November 30, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس نے فسطائی مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائزاور منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لئے ان کے خلاف استعماری حربے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

سینئر حریت رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بد نام زمانہ تہاڑ جیل سے  ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کے انسانی حقوق  کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں جن میں کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیموں ، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو ڈرانا دھمکانا اور ان کے خلاف کارروائی کرنا شامل ہے اور ان ایجنسیوں نے علاقے میں خوف و دہشت کی فضا قائم کررکھی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین صورتحال کا نوٹس لے اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانیت سوز جرائم پر بھارتی حکومت کا کڑا احتساب کرے۔