Friday, 29 March 2024, 04:20:54 pm
بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، بارہ مولہ میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید
September 30, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج (جمعہ)ضلع بارہ مولہ میں مزید دونوجوان شہید کر دیئے۔

نوجوانوں کو ضلع کے علاقے یادی پورہ پٹن میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل نظر بند رکھا اور انہیں آج ایک مرتبہ پھر سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ ادھربھارت کی انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے جنرل سیکرٹری وی سریش نے نئی دلی میں ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی، کریک ڈاؤن اور پی ایف آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں جیسے حربے مسلمانوں میں خوف کا احساس پیدا کرنے کی چال لگتے ہیں۔دوسری طرف بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے روایتی رقص دیکھنے پر مسلمان نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔