Friday, 29 March 2024, 02:58:27 am
شندورمیں تین روزہ پولوفیسٹیول کل سے شروع ہوگا
June 30, 2022

گلگت بلتستان کے سیاحت اور کھیلوں کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کل سے شروع ہوگا۔ دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔ فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، شندور پولو فیسٹیول کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ فیسٹیول 1980 سے باقاعدگی سے ہورہا ہے جسے عالمی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ہزاروں مقامی و غیر ملکی سیاح اس میں شرکت کرتے ہیں۔