Saturday, 20 April 2024, 03:13:02 am
قانون اسمبلی نے مالی سال2022۔23 کی منظوری دے دی
June 30, 2022

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے آج مظفر آباد میں مالی سال 2022-23ء کے لئے 163 ارب روپے سے زائد رقم پر مشتمل بجٹ کی منظوری دی ہے۔32 مطالبات زر ایک ایک کر کے اکثریت سے منظور کر لئے گئے۔ایوان نے نظرثانی شدہ تخمینوں کی بھی منظوری دی۔اس سے قبل 25 ارکان نے بجٹ پر مسلسل تین روز معمول کی بحث کی۔مشترکہ حزب اختلاف نے بجٹ کے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔اس موقع پر قائد ایوان صدر سردار تنویر الیاس نے بجٹ کی منظوری پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی تدابیر اختیار کرے گی۔انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گابعد میں سپیکر نے غیر معینہ مدت کے لئے اجلاس ملتوی کر دیا۔