آسٹریلیا نے پاکستان کیساتھ ڈیری مصنوعات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Neil Hawkins نے آج گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر پنجاب کے گورنر نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کا ن کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرناچاہیے۔ نیل ہاکنز نے کہا آسٹریلیا ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے حق میں ہے۔