انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات دو ارب پچیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
انہوں نے آج(پیر) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںمنصوبوں کے آغاز کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی کی وزارت مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں منصوبے لگانے کی حوصلہ افزائی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پانچ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔