Saturday, 20 April 2024, 07:07:07 pm
سینیٹ سےسپریم کورٹ قواعد وضوابط اورطریقہ کار بل2023 منظور
March 30, 2023

سینٹ میں آج سپریم کورٹ قواعد وضوابط اور طریقہ کار بل 2023 کی منظوری دی گئی۔یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔انہوں نے بل کے اہم خدو خال بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کا مقصد چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججوں پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے مقدمات سونپنا اور اس حوالے سے بنچوں کی تشکیل ہےانہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بار کونسلز اور وکلاء تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ایوان میں مزیددو بل بھی منظور کئے گئے ان میں وکلا کی بہبود و تحفظ کا بل 2023 اور انٹر بورڈز کو آر ڈی نیشن کمیشن بل 2023 شامل ہیں۔ پاکستان میری ٹائم زونز بل2023 اور دی پیر روشن انسٹیٹیوٹ آف Progressive سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز میران شاہ بل 2023 بھی ایوان میں پیش کئے گئے۔