File Photo
نیٹو کے سیکرٹری جنرلJens Stoltenberg نے جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر فوجی امداد بھیجے۔ انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے دورے کے دوران کہی۔نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یوکرین میں اس لڑائی کا خاتمہ کب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روس مزید جنگ کی تیاری کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے وہ شمالی کوریا سمیت دیگرممالک سے ہتھیار حاصل کررہا ہے۔