Thursday, 18 April 2024, 10:09:07 pm
بلنکن مشرق وسطی میں ہیں جس کا مقصد اسرائیل فلسطین کشیدگی کو کم کرنا ہے
January 30, 2023

File Photo

امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن تین روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ میں ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد تشدد کی کارروائیاںشروع ہونے کے بعد اسرائیل فلسطین کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

وہ اپنے دورے کے دوران بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور رملہ میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونی بلنکن کا دورہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا۔