Saturday, 20 April 2024, 08:52:05 pm

مزید خبریں

 
صوبائی حکومت نے پائیدار سیاحتی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں، محمود خان
September 29, 2022

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پائیدار سیاحتی ترقی کیلئے صوبے کی سماجی واقتصادی بہتری یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔