Friday, 19 April 2024, 12:00:11 am
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے 1122کی موٹربائیک سروس کاافتتاح کردیا
September 29, 2022

پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے صوبے کے تمام اضلاع کیلئے ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس کا افتتاح کردیا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر بائیک ایمر جنسی سروس کا رد عمل کا وقت چار سے پانچ منٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں ریسکیو1122 کو پچاس موٹرسائیکلیں فراہم کی ہیں۔