Friday, 19 April 2024, 10:16:19 am
ممتاز گلوکارہ نسیم بیگم کی 50ویں برسی
September 29, 2021

ممتاز گلوکار ہ نسیم بیگم کی 50ویں برسی بدھ کو منائی گئی۔

وہ1936میں امرتسر میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے پنجابی اور اُردو کے سینکڑوں گیت گائے۔نسیم بیگم ان پاکستانی گلوکارائوں میں شامل ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف 1965کی جنگ میں جذبہ حب الوطنی پر مبنی نغمات کی گائیگی کے ذریعے شاندار خدمات سرانجام دیں۔وہ 1971میں آج ہی کے دن انتقال کر گئیں۔