Friday, 19 April 2024, 12:06:16 pm
اقوام متحدہ کابھارتی صحافی محمدزبیرکی گرفتاری پرتشویش کااظہار
June 29, 2022

فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے بھارتی صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمانStephane Dujarric نے نیویارک میں اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں صحافی جو لکھتے ہیں، ٹویٹ کرتے ہیں اس پر ان کو قید نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ وہ آزادانہ طورپر اور کسی طور پرہراساں کئے جانے کے خوف کے بغیر اپنا نکتہ نظر بیان کرسکیں۔