یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ، روس یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے۔ ولادی میر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے جس کے دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے ناقابل قبول سمجھوتے نہیں کرے گا اور یقین ظاہر کیا کہ بآلاخر ہم کامیاب ہوں گے۔