Thursday, 18 April 2024, 08:22:24 pm
مقبوضہ کشمیر:بھارتی ادارے نے سرینگرمیں حریت کانفرنس کادفتربحق سرکارضبط کرلیا
January 29, 2023

بھارت کے بدنام زمانہ قومی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو بحق سرکار ضبط کرلیا ہے ۔

حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ این آئی اے کی ٹیم راج باغ سری نگر آئی اور اس نے دفتر کو ضبط کرلیا۔

دلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے سرینگر میںبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں فنڈنگ کے ایک جھوٹے مقدمے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کوضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے بدنام خفیہ ادارے کی طرف سے سری نگر میں اپنے دفتر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔