Saturday, 20 April 2024, 04:59:33 am
یواین سیکرٹری جنرل کانفرت انگیزتقاریرکی روک تھام کیلئے گارڈریلزکے قیام پرزور
January 29, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نفرت انگیز تقاریر، انتہا پسندی اور غلط اطلاعات کی روک تھام کیلئے Guardrails کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نفرت انگیز مواد، تقاریر، سازش پر مبنی نظریات اور غلط اطلاعات کے پھیلائو کے واقعات میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی کو ہوا دی جارہی ہے اور انٹرنیٹ کو نفرت آمیز اور جھوٹ پر مبنی مواد کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں اقتصادی بحران افراتفری اور بے چینی کو جنم دے رہا ہے جبکہ عوامی نمائندے ووٹوں کے حصول کیلئے ان بحرانوں کو استعمال کررہے ہیں۔