بلوچستان اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ملک میں انتشار پھیلانے والے مظاہروں کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا۔
یہ قرارداد رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد کھوسو نے پیش کی ۔
ارکان اسمبلی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتشار پھیلانے والے عناصر کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔
بعد میں سپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔