Monday, 02 December 2024, 01:23:46 am
 
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ
November 27, 2024

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

جنگ بندی امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے ہوئی۔

لبنان کے وزرا کی کونسل نے جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لبنان میں استحکام قائم کرنے اور بے گھر ہونے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی جانب اہم قدم ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے، جنہوں نے اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی ایک کے مقابلے میں دس ووٹوں سے منظوری کے فوراً بعد وائٹ ہائوس میں بیان دیاتھا ،کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر

اعظم نیتن یاہو اور لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میکاتی سے بات چیت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل 60دنوں میں اپنی فوج کو واپس بلا لے گا اور لبنان کی فوج اسرائیل کے ساتھ اپنی سرحد کے قریبی علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔