Tuesday, 23 April 2024, 11:03:55 pm
سیاحت کاعالمی دن
September 27, 2022

آج(منگل) سیاحت کاعالمی دن منایاگیا ۔

رواں سال اس دن کاموضوع ہے ''سیاحت پرنظرثانی''یہ دن منانے کا مقصد دنیا کے مختلف حصوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔پاکستان کے سیاحتی ترقی کے ادارے نے آرٹس کونسل اسلام آباد میں سیاحتی ترقی کا عالمی دن منایا۔ یہ ایونٹ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ایک پینل مباحثے کے ساتھ شروع کی گئی تین روزہ سرگرمیوں کا حصہ ہے جن میں فوٹو گرافی مقابلہ مصوری نمائش، سیاحتی سٹالز ثقافتی دستکاریوں کے نمونوں کی نمائش، یوتھ پینٹنگ مقابلہ، طلبہ اور نوجوانوں کے لئے اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کے ٹور شامل ہیں۔