Friday, 19 April 2024, 04:41:36 pm
ممتاز گلوکارمنیر حسین کی 26ویں برسی
September 27, 2021

ممتاز گلوکار منیر حسین کی چھبیسویں برسی پیر کو منائی گئی۔ منیر حسین نمایاں پس پردہ گلوکار تھے جنہوں نے انیس سو ستاون سے انیس سو پینسٹھ تک اردو اور پنجابی فلموں کیلئے متعدد یادگار نغمے گائے۔ منیر حسین نے پاکستان کی فلمی صنعت کیلئے اڑتیس برس تک کام کیا ان کے نور جہاں کے ساتھ فلم ہیر رانجھا کیلئے گیت ونجلی و الڑیا نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ ان کا فلم سات لاکھ کانغمہ ’’قرار لوٹنے والے‘‘ مقبول گانوں کی فہرست میں شامل رہا۔ انہوں نے فیض احمد فیض کی نظم،نثار میں تیری گلیوں میں کو فلم شہید کیلئے گایا۔ منیر حسین کا انتقال1995 میں آج ہی کے دن لاہور میں ہوا۔