Wednesday, 24 April 2024, 11:18:24 pm
یونان اورسعودی عرب کے درمیان سمندرکے نیچے کیبل بچھانے کے معاہدے پردستخط
July 27, 2022

فائل فوٹو

یونان اورسعودی عرب نے سمندرکے نیچے کیبل بچھانے کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں جو یورپ کوایشیا کے ساتھ منسلک کرے گا۔دونوں ممالک نے یورپ کو سستی ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے اپنے پاورگرڈز کو جوڑنے کے امکان پربھی تبادلہ خیال کیاہے۔یہ معاہدہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کے ایتھنز کے دورے کے دوران طے پایا۔سعودی عرب اوریونان نے یورپ کوایشیا سے ملانے والی ڈیٹاکیبل بچھانے کے مشترکہ منصوبے کے اہم نکات پرگزشتہ مئی میں اتفاق کیاتھا۔