Wednesday, 10 August 2022, 03:47:01 am
زبان مختلف ثقافتوں کو متحد کرنے کاایک موثرذریعہ ہے:مریم اورنگزیب
June 27, 2022

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زبان مختلف ثقافتوں کو متحد کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔وہ آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لینگوئج ڈاکیومنٹیشن کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر اطلاعات نے زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انہیں ترقی دینے کیلئے اقدامات کرنے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو سراہا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بولی جانے والی 80 زبانوں میں سے 26 کو اپنی بقاء کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ سے ایک نیا باب کھلے گا جس سے زبان اور ثقافت کے درمیان رابطے کو نمایاں کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ملک میں زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے LINGAISTIC مینجمنٹ کا نظام قائم کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت کرے گی۔وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن زبان کی اہمیت کو فروغ دینے کیلئے پروگرام نشر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز فراہم کرنے کو تیار ہے۔