Saturday, 20 April 2024, 07:07:36 pm
جی20 ممالک جموں وکشمیر میں اجلاس منعقد کرکے اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح کرنے سے باز رہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
June 27, 2022

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے گروپ 20 کے رکن ملکوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے متنازع قرار دیئے گئے علاقے جموں و کشمیر میں اپنے اجلاس کے انعقاد کے ذریعے اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دینے کی جانب ایک قدم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گروپ 20 کے رکن ملکوں کو مقبوضہ وادی میں دس لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔