Thursday, 18 April 2024, 06:17:50 am
نائیک سیف علی جنجوعہ نشان ِحیدر کا 73واں یوم شہادت
October 26, 2021

نائیک سیف علی جنجوعہ نشان ِحیدر کا آج(منگل) 73واں یوم شہادت منایا گیا۔18ویں آزاد کشمیر ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والے نائیک سیف علی جنجوعہ آزاد جموں و کشمیر میں کوٹلی کی تحصیل نکیال میں پیدا ہوئے اور مہیندر سیکٹر پیر KALEWAمیں پچیس سال کی عمر میں جامِ شہادت نوش کیا ۔بھارتی فوج نے ستائیس اکتوبر اُنیس سو سنتالیس کو سرینگر میں داخل ہونے کے بعد پورے کشمیر پر قبضے کیلئے پیش قدمی کی اور بیس اکتوبر سے چھبیس اکتوبر اُنیس سو اڑتالیس تک پیر KALEWAپر بار بار حملے کئے مگر یہ حملے ہر بار پسپا کر دئیے گئے۔بھارتی فوجی نائیک سیف کی بہادری کی وجہ سے چوکی پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھبیس اکتوبر انیس کو اڑتالیس کو شہید ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی جرات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نائیک سیف علی شہید نشانِ حیدر نے اہم پہاڑی چوٹی پیر KALEWAکا بہادری سے دفاع کیا اور وطن کا دفاع یقینی بناتے ہوئے آخری دم تک لڑتے رہے۔