Tuesday, 16 April 2024, 11:09:47 am
امریکہ ترکی کے ساتھ مشترکہ ترجیحات کے بارے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں
October 26, 2021

فائل فوٹو

امریکہ ترکی کے ساتھ مشترکہ ترجیحات کے بارے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان NED PRICEنے صحافیوں کو بتایا کہ نیٹو کے اتحادی کی حیثیت سے امریکہ ،ترکی کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ترکی اور مغرب کے درمیان اس سفارتی بحران کے خاتمے کے بعد جو ترکی کے صدر کی طرف سے امریکی سفیر سمیت دس سفارتکاروں کے اخراج کے مطالبے کے بعد پیدا ہوا ،ترکی کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔