Wednesday, 24 April 2024, 10:34:23 pm
ایران کی طرف سے جوہری مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے میں تاخیر پر امریکہ کا اظہارتشویش
October 26, 2021

امریکہ نے ایران کی طرف سے 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے۔ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے Robert Malleyنے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں انتہائی اہم مرحلے میں ہیں۔Malleyنے کہا کہ امریکہ اب بھی جوہری معاہدے کے سفارتی حل کا خواہاں ہے۔