Wednesday, 07 December 2022, 07:38:53 am
حکومت صوبے میں بیمار صنعتوں کو فعال کرنے کے علاوہ نئے اقتصادی زونز قائم کررہی ہے، محمود خان
September 26, 2022

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے بیمار صنعتوں کو فعال کرنے کے علاوہ نئے اقتصادی زونز قائم کررہی ہے۔

آج(پیر) پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صنعتی ترقی کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں۔محمود خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں46 جاری اور25نئے منصوبوں سمیت71منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ176 بیمار صنعتی یونٹس فعال کر دیئے گئے ہیں جس سے صوبے میں روزگار کے 24 ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔دبئی ایکسپو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آٹھ ارب ڈالرز کی44 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.