Thursday, 28 March 2024, 11:28:28 pm
وزارت اطلاعات آئندہ ماہ مختصرفلموں کے قومی میلے کااہتمام کرے گی
July 26, 2022

وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آئندہ ماہ مختصرفلموں کے قومی میلے کااہتمام کرے گی۔ایک ٹوئیٹ میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ساٹھ سے نوے سیکنڈز پر مشتمل مختصردورانیے کی فلمیں آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک [email protected]پرای میل کی جاسکتی ہیں۔

مختصردورانیے کی فلمیں کئی موضوعات پربنائی جاسکتی ہیں جن میں صوفی ازم ،اقلیتیں ،تعلیم، تاریخ، عالمی امن، فلم، پاکستانی کھانے، سیاحت، سفارتکاری، ثقافت، ورثہ ،نوجوانو ں کی ترقی، مذہبی ہم آہنگی، خواتین کوبااختیاربنانے، موسیقی اورسپورٹس کے موضوعات پرمشتمل ہوسکتی ہیں۔فیسٹیول میں پہلے نمبرپرآنے والے کوایک لاکھ روپے نقدانعام دیاجائے گا جبکہ دوسرے اورتیسرے نمبرپرآنے والوں کوبالترتیب پچھتہرہزاراورپچاس ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیںگے۔