Friday, 19 April 2024, 09:19:12 pm
خیبرپختونخوا حلقہ پی کے سات سوات چھ میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
June 26, 2022

خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے سات سوات چھ میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ضمنی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لئے ایک سو چوبیس پولنگ اسٹیشن اور تین سو آٹھ پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔یہ نشست عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔