Thursday, 25 April 2024, 06:49:44 pm
حکومت ملک بھرمیں سانس کی مصنوعی بحالی کا تربیتی پروگرام جلد شروع کریگی:سلمان صوفی
June 26, 2022

وزیراعظم کے تذویراتی اصلاحات یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھرمیں سانس کی مصنوعی بحالی کا تربیتی پروگرام جلد شروع کریگی تاکہ شہریوں کو قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کے قابل بنایا جاسکے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تربیتی پروگرام مکمل ہونے کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک بن جائیگا جہاں زیادہ سے زیادہ شہری قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔سانس کی مصنوعی بحالی کا تربیتی پروگرام زندگی بچانے کا ایک طریقہ ہے جس سے ہنگامی صورتحال میں مدد ملتی ہے۔