بحریہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دسواں کانووکیشن راولپنڈی میں منعقد ہوا۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب طلباء میں مجموعی طور پر دو سو تراسی اسنادتقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ پیشہ وارانہ امور میں انسانیت کو مقدم رکھیں۔