خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ، مہمند، خیبر اور دیر میں منعقد ہونے والا کھیلوں کا میلہ دھوم دھام کے ساتھ اختتام پذیر گیا ہے۔
یہ میلہ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور شمالی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
اس ماہ کی چھ سے تئیس تاریخ تک ہونے والے اس میلے میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، ہاکی، بیڈمنٹن ، وہیل چیئردوڑ، رسہ کشی اور کشتی کے مقابلے ہوئے۔
ان مقابلوں میں چاروں اضلاع سے مجموعی طورچار سو ترپن ٹیموں اور آٹھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔