Friday, 29 March 2024, 08:01:51 pm
کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں
January 26, 2023

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری پر یہ دبائو ڈالا جاسکے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کا نوٹس لے۔

 یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے اور آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں تاکہ عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔

آزادجموں وکشمیرمیں ضلع اورتحصیل کی سطح پرریلیوں اورمظاہروں کااہتمام کیاجارہا ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیرلبریشن کمیشن اورپاسبان حریت جموں وکشمیرنے یوم سیاہ کے موقع پر ریلیوں کااہتمام کیاہے۔