Saturday, 20 April 2024, 02:26:37 pm
پاکستان کینیڈا کیساتھ کثیر جہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے ، آرمی چیف
October 25, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مربوط کوششوں کے ساتھ عالمی اتفاق رائے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے ۔

وہ کینیڈا کے ہائی کمشنر WENDY GILMOUR سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج(پیر) جی ایچ کیو میں ان سے ملاقا ت کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن واستحکام کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ رابطے کی روایت برقراررکھنے اورطویل اور کثیر جہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے ۔دورے پر آئے معزز مہمان نے انخلاء کی کامیاب کارروائیوں سمیت افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکوسراہا اوردونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔