قانون اور انصاف کے وزیر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ غیرملکی ماہرین نے موجودہ حکومت کی جانب سے شہری اور فوجداری قوانین میں اصلاحات کی تعریف کی ہے ۔
آج(پیر) لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان اصلاحات سے چند ماہ میں مقدمات کے فیصلے یقینی بنائے جائیں گے ۔وزیرقانون نے کہاکہ وزارت قانون میں اہلیت کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ اورگزشتہ تین برس میں ایک لاکھ پچاس ہزار مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء اور جج اہم فریق ہیں۔