Friday, 29 March 2024, 11:22:16 am
ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے،وزیراعظم
October 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے مینگروز کے ایک ارب در خت لگائے جائیں گے۔انہوں نے آج رات سعودی عرب میں مڈل ایسٹ گرین انشیٹو سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تحت مینگروز کی شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اس مسئلے کو سنجیدہ لیناچاہیے کیونکہ یہ اب تیزی سے ساحلی کمیونٹیز کو متاثر کررہا ہے۔