Friday, 19 April 2024, 05:44:12 pm
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:پاکستان کا روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
October 25, 2021

رات دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جبکہ میچ کی تیرہ گیندیں ابھی باقی تھیں۔بابر اعظم نے ارسٹھ اور محمد رضوان نے اناسی رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔اس سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے اکتیس رنز کے عوض بھارتی کپتان کو ہلی سمیت تین کھلاڑی آئوٹ کر کے فتح کی راہ ہموار کی اور بھارت کو ایک سو اکاون رنز تک محدود رکھا۔شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گرین شرٹس پر ہمیں فخر ہے ۔وزیر اعظم نے بھی اپنے ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خصوصی مبارکباد دی جنہوں نے آگے بڑھ کر قیادت کی ،اسی طرح محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کوٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر

فخر ہے۔ pic.twitter.com/AfcrvI2JIC