Thursday, 25 April 2024, 02:42:08 pm
پی ٹی ڈی سی سیاحت کے عالمی دن پر اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی
September 25, 2022

سیاحت کا ترقیاتی ادارہ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس منعقد کرے گا، یہ دن ہر سال ستائیس ستمبر کو منایا جاتا ہے۔کانفرنس کا موضوع ہےRethinking Tourism سیاحت کے شعبے میں وابستہ ماہرین پانچ پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے جن میں سیلاب اور بڑے پیمانے پر بارشوں کے بعد سیاحت کی بحالی، پاکستان میں غیر ملکیوں کیلئے سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ، پاکستان میں کوہ پیمائی اور مہم جوئی کی سیاحت کو در پیش چیلنجز اور مسائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔